Test Footer 2

This is default featured slide 1 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 2 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 3 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 4 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

This is default featured slide 5 title

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

2 July 2012

اللہ کی مشیت اور اُس کا ارادہ ساری مخلوق کے ارادوں پر غالب ہے

‎
 
اللہ کی مشیت اور اُس کا ارادہ ساری مخلوق کے ارادوں پر غالب ہے


 
أراد إخوة يوسف الصديق أن يقتلوه .. ( فلم يمت ) !
یوسفِ صدیق کو اُن کے بھائیوں نے قتل کرنا چاہا ( لیکن انہیں ختم نہ کر سکے )
 

ثم أرادوا أن يلتقطه بعض المارة فيمحى أثره. .... ( فارتفع شأنه) !

پھر انہیں کنویں میں پھیکنا چاہا کہ راہ گیر انہیں لے جائیں گے کہ نام و نشان مٹ جائے ( اللہ نے اُن کی شان اور بڑھا دی )
 

ثم بيع ليكون مملوكا .... ( فأصبح ملكا ) !

پھر انہیں بیچ دیا کہ غلام بن جائیں ( وہ بادشاہ بن گئے )
 

ثم أرادوا أن يمحو محبته من قلب أبيه.... ( فازدادت ) !

پھر انہون نے باپ کے دل سے سید نا یوسف کی محبت مٹانا چاہی ( وہ بڑھتی چلی گئی)
 

فلا تقلق من تدابير البشر...فإرادة الله فوق إرادة البشر.

لوگوں کی تدابیر سے پریشان نہ ہوں، اللہ کی مشیت اور اُس کا ارادہ ساری مخلوق کے ارادوں پر غالب ہے



(¯`v´¯) `•.¸.•´`•.¸.¸¸.•*¨¨*•.¸¸❤`•.¸.¸¸.•*❤ ❤`•.¸.¸¸.•*❤
♥♥.....Join Us on facebook............. *• ♥♥♥♥♥♥
❤ http://www.facebook.com/wakeup.muslimz ❤

22 June 2012

Pakistan: A Personal History By Imran Khan

‎

Pakistan: A Personal History

By 

Imran Khan

Book Description
Born only five years after Pakistan was created in 1947, Imran Khan has lived his country's history. Undermined by a ruling elite hungry for money and power, Pakistan now stands alone as the only Islamic country with a nuclear bomb, yet it is unable to protect its people from the carnage of regular bombings from terrorists and its own ally, America. How did it reach this flashpoint of instability and injustice with such potentially catastrophic results for Pakistan?
Recounting his country's history through the prism of his own memories, Imran Khan starts from its foundation, ripped out of the dying British Raj. He guides us through and comments on subsequent historical developments which shook the Muslim world - the wars with India in 1965 and 1971, the Iranian Revolution of 1979, the Soviet invasion of Afghanistan, the 9/11 attacks and America's retribution 10 years later with the assassination of bin Laden - to the current controversial and intractable war in Afghanistan. We see these events viewed not only through the eyes of Westerners, but through those of ordinary Pakistanis.
Download links:

 
Download (2shared)

 


Book Review


It may seem like sporting profanity now but Imran Khan's cricketing debut was so inauspicious that it earned him the humiliating nickname, Imran Khan't. Four decades on, and still viewed as a national treasure for leading Pakistan's cricket team to its only World Cup victory in 1992, Khan recalls the Khan't moment. He draws parallels between the slow-burn success of first career and the early disappointments of his second, in Pakistani politics.


This book, an intelligently written mix of Pakistan's history and his own autobiography, reflects on the challenges that Khan faced in cricket and later, in his humanitarian work. The lessons learnt in his previous incarnations gave momentum to his entry into politics.
Tahreek-e-Insaf (Movement for Justice), the party he founded in 1996, has faced many humbling moments - winning no seats in the 1997 elections and one in 2002 - although it is now seen as a credible alternative to the government by many Pakistanis.
A mix of personal disclosure and political analysis, the book works surprisingly well on both counts. He reflects on his sporting achievements (the rigours of test cricket become a metaphor for life), his marriage to ex-wife Jemima Khan and the strain of the hate campaign that his opponents built around her, as well as the cancer hospital he set up in memory of his late mother, and his spiritual awakening.

There are quietly heroic moments, particularly in his descriptions of the courage shown by the poor while he fund raises for the Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital, and also in the extraordinary determination he shows in 1992. He took his team to World Cup victory in spite of a secret injury that would have taken him out of the game, had he declared it.
There are candid reflections too, including a half-hearted attempt to join Pakistan's arranged marriage circuit before meeting Jemima, and later, Jemima's encounter with a mystic who becomes Khan's religious guide, Mian Bahir. She is left wide-eyed as Bahir displays his visionary skills.
The political material is just as engaging. Khan sets out his ideological stall in an earnest tone, even if he describes a Pakistan that is full of darkness. He traces the journey that led him to found his party 15 years ago, quoting the forgotten ideals of Pakistan's founding fathers Muhammad Ali Jinnah and Muhammad Iqbal. His description of the avaricious cabal of "dollar addicted" ruling elites, a biddable judiciary and a political system saturated by corruption is not unfamiliar – Anatol Lieven reached similar conclusions in his book earlier this year. Like Lieven, there is a note of urgency to Khan's words, calling Pakistan not yet a failed state but failing. The musical chairs leadership of feudal families and military dictators has undermined any effort towards democracy. He proposes not just political overhaul but religious reappraisal, calling for an "enlightened Islam" that is not too afraid to take as its guide the best of Western democratic values as well as Quranic scripture.
The immensity of the problems Khan outlines for Pakistan seem at times too grave and insurmountable. Khan mentions Jemima Khan's moments of despair which, he suggests, can only be met in the same spirit of 1992 - by a do-or-die attitude and an unwavering idealism: She "used to ask me how long I would keep pursuing politics without succeeding, at what point would I decide it was futile. But I couldn't answer, simply because a dream has no time frame."


(¯`v´¯)
 `•.¸.•´`•.¸.¸¸.•*¨¨*•.¸¸❤`•.¸.¸¸.•*❤ ❤`•.¸.¸¸.•*❤
♥♥.....Join Us on facebook............. *• ♥♥♥♥♥♥

Tags:
Pakistan a personal history
imran khan tehreek insaaf chairman
e book pdf download free
imran khan ki kitaab muft download karain
main our mera pakistan
میں اور میرا پاکستان عمران خان کتاب 
ڈائون لوڈ 
Download free ebooks online

21 June 2012

اماں بھائی کب مرے گا؟

‎


اماں بھائی کب مرے گا؟ 

عرصہ ہوا ایک ترک افسانہ پڑھا تھا یہ دراصل میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتل گھرانے کی کہانی تھی جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ جو جمع پونجی تھی وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگا ہوا تھا۔ آخر اسی حالت میں ایک دن بچوں کو یتیم کر گیا۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا، چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانہ خانے کا منتظر رہا مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے، کسی نے بھی اس گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ بچے بار بار باہر نکل کر سامنے والے سفید مکان کی چمنی سے نکلنے والے دھویں کو دیکھتے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے لیے کھانا تیار ہو رہا ہے۔ جب بھی قدموں کی چاپ آتی انھیں لگتا کوئی کھانے کی تھالی اٹھائے آ رہا ہے مگر کسی نے بھی ان کے دروازے پر دستک نہ دی۔

ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اس نے گھر سے کچھ روٹی کے سوکھے ٹکڑے ڈھونڈھ نکالے، ان ٹکڑوں سے بچوں کو بہلا پھسلا کر سلا دیا۔ اگلے روز پھر بھوک سامنے کھڑی تھی، گھر میں تھا ہی کیا جسے بیچا جاتا، پھر بھی کافی دیر کی "تلاش" کے بعد دو چار چیزیں نکل آئیں جنھیں کباڑیے کو فروخت کر کے دو چار وقت کے کھانے کا انتظام ہو گیا۔ جب یہ پیسے بھی ختم ہو گئے تو پھر جان کے لالے پڑ گئے۔ بھوک سے نڈھال بچوں کا چہرہ ماں سے دیکھا نہ گیا۔ ساتویں روز بیوہ ماں خود کو بڑی سی چادر میں لپیٹ کر محلے کی پرچوں کی دکان پڑ جا کھڑی ہوئی، دکان دار دوسرے گاہکوں سے فارغ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہوا، خاتون نے ادھار پر کچھ راشن مانگا تو دکان دار نے نا صرف صاف انکار کر دیا بلکہ دو چار باتیں بھی سنا دیں۔ اسے خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا پڑا۔

ایک تو باپ کی جدائی کا صدمہ اور اوپر سے مسلسل فاقہ، آٹھ سالہ بیٹے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ بکھر میں مبتلا ہو کر چارپائی پر پڑ گیا۔ دوا دارو کہاں سے ہو، کھانے کو لقمہ نہی تھا، چاروں گھر کے ایک کونے میں دبکے پڑے تھے، ماں بخار سے آگ بنے بیٹے کے سر پر پانی کی پٹیاں رکھ رہی تھی، جب کہ پانچ سالہ بہن اپنے ننھے منے ہاتھوں سے بھائی کے پاؤں دبا رہی تھی۔ اچانک وہ اٹھی، ماں کے پاس آئی اور کان سے منہ لگا کر بولی

"اماں بھائی کب مرے گا؟

ماں کے دل پر تو گویا خنجر چل گیا، تڑپ کر اسے سینے سے لپٹا لیا اور پوچھا "میری بچی، تم یہ کیا کہہ رہی ہو؟"
بچی معصومیت سے بولی

"ہاں اماں! بھائی مرے گا تو کھانا آئے گا ناں!"

اگر ہم اپنے پاس پڑوس میں نظر دوڑائیں تو اس طرح کی ایک چھوڑ کئی کہانیاں بکھری نظر آئیں گی۔ بہت معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں ہمارا معاشرہ مردہ پرست ہو چکا ہے۔ زندگی میں کوئی نہی پوچھتا مگر دم نکلتے وقت ہونٹوں پر دیسی گھی لگا دیا جاتا ہے تا کہ لوگ سمجھیں بڑے میاں دیسی گھی کھاتے کھاتے مرے ہیں۔ غالبا منٹو نے لکھا ہے کہ ایک بستی میں کوئی بھوکا شخص آ گیا، لوگوں سے کچھ کھانے کو مانگتا رہا مگر کسی نے کچھ نہی دیا۔ بیچارہ رات کو ایک دکان کے باہر فٹ پتہ پر پڑ گیا۔ صبح آ کر لوگوں نے دیکھا تو وہ مر چکا تھا۔ اب "اہل ایمان" کا "جذبہ ایمانی" بیدار ہوا، بازار میں چندہ کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دیگیں چڑھا دی گئیں، یہ منظر دیکھ کر ایک صاحب نے کہا "ظالمو! اب دیگیں چڑھا رہے ہو، اسے چند لقمے دے دیتے تھ یہ یوں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر نا مرتا"۔

پچھلے دنوں ایک تاجر نے ایک مزار پر دس لاکھ روپے مالیت کی چادر چڑھائی، جب کہ مزار کے سامنے کے محلے میں درجنوں ایسے بچے گھوم رہے ہوتے ہیں جنہوں نے قمیض پہنی ہوتی ہے تو شلوار ندارد اور شلوار ہے تو قمیض نہی۔ حضرت مجدد الف ثانی فرمایا کرتے تھے کہ تم جو چادریں قبر پر چڑھاتے ہو اس کے زندہ لوگ زیادہ حقدار ہیں۔ ایک شخص رکے ہوئے بقایاجات کے لیے بیوی بچوں کے ساتھ مظاہرے کرتا رہا، حکومت ٹس سے مس نا ہوئی، تنگ آ کر اس نے خود سوزی کر لی تو دوسرے ہی روز ساری رقم ادا کر دی گئی۔ اسی طرح ایک صاحب کے مکان پڑ قبضہ ہو گیا، بڑی بھاگ دوڑ کی مگر کوئی سننے کو تیار نہی ہوا، اسی دوران دفتر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، پولیس نے پھرتی دکھائی اور دوسرے ہی دن مکان سے قبضہ ختم کروا دیا۔ فائدہ؟ کیا اب اس مکان میں اس کا ہمزاد آ کر رہے گا؟

کیا ہمارا "جذبہ ایمانی" صرف مردوں کے لیے رہ گیا ہے۔ اپنے ارد گرد موجود زندوں کا خیال رکھیے۔

●▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬●
 


یہ کام ہم سب کو مل کر کرنا ہے. ہم سب کے ارد گرد ایسے ہزاروں لوگ موجود ہیں جو مجبور ہیں، جو بےکس ہیں، جو غریب ہیں. جن پر ہم کبھی توجہ ہی نہی دیتے۔
ایک منٹ کو رکیے. اور آنکھیں بند کر کے اپنے ارد گرد معاشرے پر نظر دوڑائیں. اپنے پڑوسیوں پر، اپنے رشتےداروں پر، جو آپ کی گلی میں ٹھیلے والا ہے اس پر، جو ایک مزدور آپ کے محلے میں کام کر رہا ہے اس پر۔ جو آپ کے ہاں یا اپ کے دفاتر میں چھوٹے ملازم ہیں ان پر۔

یہ سب لوگ ہمارے کتنا قریب رہتے ہیں اور ہمیں معلوم بھی نہی ان کے ساتھ کیا کچھ بیت رہی ہے۔۔۔ہمیں اس لیے نہی معلوم کہ ہم ان کے قریب رہتے ہوئے بھی ان سے دور ہیں۔ ہم نے کبھی ان کا احساس کیا ہی نہی۔ کبھی ہم نے ان سے کچھ پوچھا بھی نہی.(بلکہ شائد ہمیں ان چھوٹے لوگوں سے بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے( ۔

ان کو اپنے قریب کیجیے، ان کی جو ممکن ہو مدد کیجیے اور جو آپ کے بس میں نہ بھی ہو تو دل جوئی کیجیے ان کی۔

کبھی کبھی مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہم "جوش ایمان" میں ایک ایک گلی میں تین تین، چار چار مساجد بنا دیتے ہیں انھیں خوب سجا دیتے ہیں(نمازی چاہے ہر ایک میں دو دو ہی ہوں) لیکن اسی گلی میں کئی غریب رات کو بھوکے سوتے ہیں ان کی طرف کوئی دھیان ہی نہی دیتا. کسی بیمار کے پاس دوائی خریدنے کے لیے پیسے نہی ہوتے، اس کی مدد کو کوئی "صاحب ایمان" آگے نہی آتا۔۔
خدا کے بندوں کا بھی کچھ خیال کیجیے


(¯`v´¯)
 `•.¸.•´`•.¸.¸¸.•*¨¨*•.¸¸❤`•.¸.¸¸.•*❤ ❤`•.¸.¸¸.•*❤
♥♥.....Join Us on facebook............. *• ♥♥♥♥♥♥
❤ http://www.facebook.com/wakeup.muslimz ❤

30 May 2012

جادو نگری یا ایک معجزاتی دنیا




شہد کا چھتّہ – جادو نگری یا ایک معجزاتی دنیا


اس حقیقت سے تقریبا ہر شخص واقف ہے کہ شہد انسانی جسم کی ایک اہم اوربنیادی ضرورت ہے لیکن شہد پیدا کرنے والی مکھی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس بات سے تو سبھی واقف ہیں کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کا رس Nectar) ( اورزرگل((Pollen اکٹھاکر کے شہد بناتی ہے لیکن چونکہ سردیوں میں پھول نہیں ہوتے اس لیے وہ یہ فریضہ گرمیوں کے موسم میں سرانجام دیتی ہیں۔شہد محض پھولوں کا رس یا زرگل ہی نہیں ہوتا بلکہ شہد کی مکھی پھولوں کے رس کے علاوہ اس میں قدرت کی عطا کردہ خصوصی رطوبتیں شامل کرکے اسے تخلیق کے مرحلوں سے گذارتی ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ شہد کی وہ مقدار جو مکھیاں گرمیوں کے موسم میں آنے والے موسمِ سرما کے لیے جمع کرتی ہیں وہ ان کی اپنی ضرورت سے بہت زیادہ ہو تاہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ اپنی ضرورت سے زیادہ شہد کی پیداوار وقت اور توانائی کا ضیاع نہیں ہے؟ اس سوال کا جواب قرآنِ پاک میں سورہ جاثیہ کی آیت نمبر 13میں پوشیدہ ہے۔ترجمہ: اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا ہے۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لیے اس میں (قدرتِ خدا) کی نشانیاں ہیں۔
اللہ کے اس حکم کے عین مطابق شہد کی مکھیاں نہ صرف اپنے لیے شہد بناتی ہیں بلکہ بنی نوع انسان کی خدمت کا فریضہ بھی سرانجام دیتی ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح جیسے مرغی تقریبا ایک انڈہ روزانہ دیتی ہے حالانکہ اسے اتنے انڈوں کی ضرورت نہیں ہوتی یا گائے اتنا دودھ دیتی ہے جو اس کے بچھڑے کی ضرورت سے بہت زیادہ ہو تا ہے۔شہد کی مکھیاں چھتے میں رہتی ہیں اور حیرت زدہ کر دینے والے ایک نظام کے تحت شہد تخلیق کرتی ہیں۔ بہت زیادہ تفصیل میں جائے بغیر آئیے شہد کے معاشرتی نظام پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔یہ بات ذہن میں رکھئے کہ شہد کی مکھی کو شہد کی تخلیق کے لیے بہت سے مراحل سے گذرنا پڑتا ہے اور وہ اس عمل کو انتہائی منظم اور خوبصورت طریقے سے ترتیب دیتی ہے۔

چھتے میں ہوا اور نمی کا نظام: شہد کا چھتہ جہاں شہد کی تخلیق کا عمل مکمل ہوتا ہے ایک دل موہ لینے والے نظام کا حامل ہوتاہے۔ چھتے کی اندرونی فضا میں نمی کی مقدار میں اپنی مقررہ حد سے کمی بیشی واقع ہو جائے تو شہد کی غذائیت اور حفاظتی اجزا کے ضائع ہونے کا پورا امکان موجود ہوتا ہے۔ اسی طرح شہد کے چھتے کا درجہ حرارت پورے دس ماہ تک32درجے سنٹی گریڈ پر قائم رہنا ضروری ہے۔چھتے میں دونوں چیزوں کا تناسب مقررہ حدود میں قائم رکھنے کے لیے مکھیوں کا ایک پورا گروہ اپنے ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔

گرمیوں کی کسی دوپہر میں شہد کے چھتے کے پاس کھڑے ہو کر اس امر کا بخوبی مشاہدہ کیاجا سکتا ہے کہ مکھیاں کس طرح اپنے پروں سے چھتے کو ہوا پہنچانے کا انتظام کر تی ہیں۔چھتے کے داخلی دروازے پر مکھیوں کا پورا ایک گروہ ایک دوسرے سے چمٹ کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنے پروں کی حرکت سے چھتے کو ہوا بہم پہنچاتا ہے۔ مکھیاں پروں کی حرکت سے ہوا کو اندر دھکیل دیتی ہیں۔ مکھیوں کے اس گروہ کے علاوہ کچھ اور مکھیاں مختلف جگہوں پر بیٹھ کر اندر آنے والی ہوا کو اپنے پروں کے ذریعے چھتے کے کونے کھدروں میں پہنچانے کا بندوبست کرتی ہیں۔ ہوا کا یہی نظام چھتے کو دھوئیں اور فضائی آودگی سے بچانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
شہد کا معیار: شہد کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مکھیوں کی کوششیں صرف نمی اور درجہ حرارت تک ہی محدود نہیں بلکہ شہد کو بیرونی منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک مضبوط اور موثر نظام ان کے پاس موجود ہوتا ہے۔ اس خاص نظام کا مقصد ایسے تمام عوامل سے چھتے کی حفاظت کرنا ہے جو جراثیم پیدا کرنے کا باعث ہوسکتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ بیرونی منفی اثرات کو چھتے تک پہنچنے سے روکنا اس نظام کا بنیادی مقصد ہے۔ اس مقصد کے لیے دو بڑی مکھیاں چھتے کے داخلی دروازے پر ہر وقت موجود ہوتی ہیں اور ہر آنے والی چیز کو سنسر کرتی ہیں اور کوئی بھی جراثیم آلود چیز چھتے میں گھسنے نہیں دیتیں لیکن اتنی احتیاط کے باوجود اگر کوئی نقصان دہ چیز چھتے میں داخل ہوجائے تو اسے وہاں سے نکالنے کے لیے تمام مکھیاں مل کر اس کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیتی ہیں۔اگر کوئی ایسی شے چھتے میں داخل ہوجائے جسے مکھیاں باہر نکالنے میں ناکام ہوجائیں تو پھر ایک دوسرے مشینی نظام کو حرکت میں لایا جاتا ہے ۔ مکھیاں اس چیز کو ’’وارنش ‘‘ کر دیتی ہیں۔ یہ وارنش وہ اپنے جسم سے خارج ہونے والے مادے Propolis کو چنار، انناس اور کیکر سے حاصل کردہ گوندکے ساتھ ملا کر تیار کرتی ہیں۔چھتے میں ہونے والی توڑپھوڑ اور دوسرے کئی کاموں کے لیے بھی یہی وارنش استعمال کی جاتی ہے۔چھتے میں کسی وجہ سے اگر دراڑیں پڑ جائیں تو انہیں اس وارنش سے پر کر دیا جاتا ہے اور ہوا لگتے ہی یہ وارنش خشک ہو کر بیرونی اثرات سے مکمل طور پر محفوظ ہو جاتی ہے۔آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوگی کہ باہر سے چھتے میں داخل ہونے والی کوئی سخت شے جسے مکھیاں ہٹا نہ سکتی ہوں، اس پر جب یہ وارنش چھڑک دی جاتی ہے تو وہ چیز کسی قسم کے جراثیم اور برے اثرات پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتی اور چھتہ اس سے مکمل طور پر محفوظ ہوجاتا ہے۔

ذرا سوچئے کہ مکھیوں کو یہ علم کس نے دیا کہ چھتے میں باہر سے داخل ہونے والے مردہ اجسام جراثیم پیدا کرنے کا باعث ہو سکتے ہے اور ان کے منہ سے خارج ہونے والا مادہ کیا کام کرسکتا ہے ؟ساتھ ہی یہ کہ مکھیا ں ایسا مادہ کیسے بنالیتی ہیں جس کو اگر انسان بنانا چاہے تو اسے کیمسٹری کا خاطرخواہ علم حاصل کرنا پڑے گا اور پھر اسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ اسے ایک پوری لیبارٹری کی ضرورت ہوگی۔اس سوال کے جواب کی نشاندھی سورہ جاثیہ کی آیت نمبر 4میں کردی گئی ہے۔
ترجمہ:اور تمہاری پیدائش میں بھی اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے،یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ مکھی کو خود ان صلاحیتوں کا علم ہے اور نہ ہی وہ یہ بات جانتی ہے کہ اس کے وجود میں کوئی لیبارٹری موجود ہے۔ وہ تو 1-2سنٹی میٹر لمبا کیڑا ہے۔ وہ تو وہی کچھ کرتی ہے جس کا اسے اس کے خالق نے حکم دیا ہے۔

کم سے کم مادے کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ شہد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت: شہد کی مکھیاں جو چھتہ بناتی ہیں وہ نہ صرف اس قابل ہوتا ہے کہ تیس ہزار مکھیاں اس میں رہ سکتی ہیں بلکہ آزادی سے کام بھی کرسکتی ہیں۔شہد کا چھتہ موم کی دیواروں سے بنائی ہوئی کنگھیوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جس میں ہزارہا خانے موجود ہوتے ہیں۔یہ ایک ایسا ’’حیرت کدہ ‘‘ ہے جس میں بنائے جانے والے ہزاروں خانے ناقابلِ یقین حد تک ایک دوسرے کے برابر ہوتے ہیں۔ان خانوں کو مکھیاں شہد کو ذخیرہ کرنے، بچوں کی پیدائش اور افزائش کے لیے استعمال کرتی ہیں۔فنِ تعمیر کا یہ معجزہ ہزاروں مکھیوں کی مشترکہ کاوشوں سے تکمیل کے مراحل سے گذرتا ہے۔
 
ایک سو ملین سال پہلے چٹانوں کے اندر سے ملنے والے شہد کے نشانات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ شہد کی مکھیاں لاکھوں سال سے چھتہ بناتے ہوئے چھ کونوں والا خانہ بناتی ہیں۔یہ امر باعثِ حیرت ہے کہ مکھیاں چھتہ بناتے ہوئے چھ کو نوں والا خانہ ہی کیوں بناتی ہیںآٹھ کونوں والا یاپانچ کونوں والا خانہ کیوں نہیں بناتیں۔ریاضی دان اس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ چھ کونوں والا خانہ کسی جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے جیومیٹری کی موزوں ترین شکل ہے۔اگر شہد کے چھتے کے خانے کسی اور شکل میں بنائے جاتے تو بہت سی جگہ خالی رہ جاتی، شہد کا کم ذخیرہ ہوتا اور مکھیوں کی بہت کم تعداد اس سے فائدہ اٹھاسکتی۔جہاں تک خانوں کی گہرائی کا تعلق ہے تو تین یا چار کونوں والے خانے میں بھی اتنا شہد ذخیرہ کیا جاسکتا ہے جتنا چھ کونوں والے میں خانے میں۔ لیکن جیومیٹری کی تمام شکلوں میں چھ کونوں والا خانہ سب سے کم جگہ گھیرتا ہے اور ان خانوں کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے چھتے میں دوسری تمام شکلوں کی نسبت کم موم استعمال ہوتاہے۔
 
نتیجہ یہ نکلا کہ مکھیاں چھتے میں چھ کونوں والا والے ہزاروں خانوں کی مدد سے کم سے کم جگہ استعمال کرتی اورزیادہ سے زیادہ شہد ذخیرہ کرتی ہیں۔ انسان اگر اسی طرح کے چھ کونوں والے ہزاروں خانوں کی مدد سے کوئی چھتہ تعمیر کرنا چاہے تو پہلے اسے جیومیٹری کے بہت سے اصولوں پر عبور حاصل کرناہوگا اور بہت سی جمع تفریق کر کے وہ اس اصول تک پہنچے گا جس اصول پر مکھیاں لاکھوں سال پہلے سے کام کر رہی ہیں۔شہد کی مکھی نے جیومیٹری کا کوئی کورس نہیں کیاہے۔ اس چھوٹے سے جانور کے چھوٹے سے دماغ میں ربِ کائنات نے جو اصول مرتب کر دیا ہے یہ لاکھوں سال سے اس پر عمل پیرا ہے۔
یاد رہے کہ چھ کونوں والا خانہ کئی لحاظ سے قابلِ عمل ہے۔ دیواروں کے ایک بہترین اشتراک سے یہ خانے ایک دوسرے میں آسانی سے فٹ ہو جاتے ہیں۔ شہد کے چھتے میں بنائے جانے والے خانوں کی دیواریں بہت پتلی ہوتی ہیں لیکن ان میں اتنی مضبوطی ضرور ہوتی ہے کہ اگر اصل مقدار سے کئی گنا زیادہ شہد بھی ان میں بھر دیا جائے تو ٹوٹتی نہیں ہیں۔چھتے کی سلائس نما کنگھیاں بناتے ہوئے مکھیاں ایک اور حیران کن کام کرتی ہیں کہ وہ دونوں طرف کے خانوں کو زمین کے متوازی رکھنے کی بجائے انہیں 13ڈگری اوپر کی طرف اٹھا دیتی ہیں اور اس طرح شہد لیک ہو کر زمین پر گرنے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
 
مکھیاں درختوں پر جاکر اپنی ٹانگوں پر بنے ہوئے کنڈوں کی مدد سے موم حاصل کرتی ہیں اور منہ میں ڈال کر چباتی ہیں۔ جب وہ مطلوبہ حد تک نرم ہوجاتا ہے تو اسے چھتے کے بہت پتلے خانے بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔مکھی کے پیٹ میں ایک چھوٹی سی تھیلی ہوتی ہے جس سے ایک شفاف مادہ خارج ہوتا ہے جو خانوں کی پتلی دیواروں کو مضبوط کرنے کے لیے مدد دیتا ہے۔مکھیاں جب موم کو نرم کرنے کا کام کررہی ہوتی ہیں اس وقت انہیں ایک مخصوص درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس مقصد کے لیے بہت سی کارکن مکھیاں دائرے کی شکل میں گچھوں کی طرح ایک دوسرے کو پکڑکر لٹک جاتی ہیں۔اس طرح موم بنانے کے لیے وہ مطلوبہ درجہ حرارت مہیا کرتی ہیں۔
ایک اور عمل جو دلچسپی کا باعث ہے وہ یہ ہے کہ مکھیاں سلائس نما کنگھیوں کی تعمیر کا کام دو یا تین قطاروں میں چھتے کے اوپرسے نیچے کی طرف بیک وقت شروع کرتی ہیں جبکہ کنگھیوں کا پھیلاؤ باہر کی طرف ہوتا ہے۔پہلے ان کنگھیوں کے پیندے جوڑے جاتے ہیں۔ان کنگھیوں کی تعمیر میں حیران کن حد تک موافقت اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ حتی کہ یہ سمجھنا ناممکن

ہوتا ہے کہ تین مختلف ٹکڑے تعمیر ہورہے ہیں۔ آپ تینوں ٹکڑوں کو ہزاروں زاویوں سے بھی دیکھیں تو آپ کومحسوس ہوگا کہ تین مختلف چیزیں نہیں بلکہ ایک ہی چیز تعمیر ہورہی ہے۔
ایسی عمدہ تعمیر کے لیے مکھیوں کو دونوں یا تینوں ٹکڑوں کے ایک ایک خانے کا پہلے سے حساب لگانا پڑتا ہوگا۔کئی ہزار مکھیاں ایسی شاندار اور جادوئی تعمیر کا حساب پہلے سے کیسے لگا لیتی ہیں یہ امر سائنسدانوں کے لیے اب تک حیرت کا باعث ہے۔
 
تعمیر میں جس قدر درستگی کا اظہار مکھیاں کرتی ہیں اس کا انتظام اگر انسان کو کرنا پڑے تو اس کے لیے یقیناًایک مشکل عمل ہوگا۔ یہ اتنا مشکل اور تفصیل طلب کام ہے جو کسی ’’پوشیدہ قوت‘‘ کی رہنمائی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔مکھیاں کیسے کر لیتی ہیں ؟ اس سوال کا جواب تو روحانی علم کا کوئی ماہر ہی دے سکتاہے کہ وہ کونسی پوشیدہ قوت ہے جو کئی ہزار مکھیوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی جیسے مجموعی کام کے لیے ہدایات دیتی اور ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ہر مکھی اگر اپنی اپنی عقل کے مطابق کام کر رہی ہوتی تو اس معجزاتی تخلیق کو اس قدر حیران کن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانا شاید ممکن نہ ہوتا۔اس پوشیدہ قوت کو محض ایک نام دے کر اس عظیم کام کا سزاوار ٹھہرایا جائے تو یہ ایک ناانصافی ہوگی۔کیونکہ ان ناموں کے بارے میں اللہ کریم نے سورہ یوسف کی آیت نمبر40میں فرمایا ہے کہ:جن چیزوں کی تم خدا کے سوا پرستش کرتے ہووہ صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔ خدا نے ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔(سن رکھوکہ) خدا کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ ربِ کائنات اگر مکھیوں کے اس مربوط نظام کی رہنمائی نہ کرتا تو یہ سب کچھ ممکن نہ تھا۔ سورہ نحل میں اللہ نے کھل کر اپنے خالق ہونے کا اظہار کیاہے۔ ترجمہ: اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور (اونچی اونچی) چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں، گھر بنا اور ہر قسم کے میوے کھا اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیزیں نکلتی ہیں۔ جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔بے شک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے۔ (سورہ نحل 68:69)اس لیے مکھیاں تو وہی کچھ کرتی ہیں جس کے لیے ان کے مالک نے حکم دیا ہے۔

مکھیاں رس کی تلاش میں اپنی سمت کیسے متعین کرتی ہیں؟ شہد کی مکھیوں کو پھولوں کے رس کی تلاش میں لمبے لمبے سفر کرنا پڑتے ہیں اور بہت سے علاقوں کا سروے کرنا ہوتا ہے۔وہ شہد کے اجزاء اور پھولوں کا رس چھتے کے اردگرد 800میٹر تک کے علاقے میں تلاش کرتی ہیں۔ ایک مکھی جب پھول تلاش کر لیتی ہے تو وہ دوسری مکھیوں کو پھولوں کے محلِ وقوع کے بارے کیسے بتاتی ہے؟ یہ ایک اور دلچسپ حقیقت ہے۔
رقص کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔!! جی ہاں وہ پھولوں کو دیکھنے کے بعد رقص کرتی ہوئی چھتے کی طرف آتی ہے۔یہ رقص اس کے تاثرات کا ایک ایسا اظہار ہوتا ہے جسے وہ کئی بار دہراتی ہے۔اس رقص کے دوران وہ مسلسل 8کا ہندسہ بناتی ہے۔یوں سمجھ لیں کہ وہ 8کے ہندسے کے درمیانی حصے کی طرح اپنے جسم کے نچلے حصے کو تیزی سے حرکت دیتی ہے اور ٹیڑھے میڑھے زاویے بناتی ہے۔ان زاویوں کے ذریعے وہ سورج اور چھتے کے درمیان لائن کی وضاحت کرکے خوراک کی صحیح سمت کا تعین کردیتی ہے لیکن دوسری کارکن مکھیوں کے لیے خوراک کی صحیح سمت کا تعین ہی کافی نہیں ہے بلکہ انہیں یہ معلومات بھی درکار ہوتی ہیں کہ اس سمت میں انہیں خوراک کے لیے کتنا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔یہ معلومات بھی وہ جسم کی حرکات ہی کے ذریعے بہم پہنچاتی ہے۔مثلا اگر اس نے 250میٹر فاصلے کا اظہار کرنا ہو تو وہ اپنے جسم کے نچلے حصے کو آدھے منٹ میں پانچ دفعہ حرکت دیتی ہے۔اس طرح دوسری مکھیوں کو خوراک کے محلِ وقوع، فاصلے اور دوسری تفصیلات کا بخوبی علم ہو جاتا ہے۔

یہاں ایک اور مسئلہ مکھیوں کو درپیش ہوسکتا ہے وہ یہ کہ پھولوں تک جانے اور رس لانے میں کافی وقت لگ جاتاہے۔جب کوئی مکھی رس لے کر واپس آتی ہے اور دوسری مکھیوں پر سمت کا اظہار کرتی ہے اس وقت تک سورج اپنی جگہ سے حرکت کرچکا ہوتاہے کیونکہ سورج ہر چار منٹ بعد ایک ڈگری سفر طے کر لیتا ہے۔اس طرح اگر مکھی کو پھولوں سے چھتے تک آتے ہوئے چار منٹ لگ جاتے ہیں تو لامحالہ سمت کے تعین میں ایک ڈگری کی غلطی ہوسکتی ہے لیکن آپ کو حیرانگی ہوگی کہ مکھیوں کو اس طرح کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔شہد کی مکھی کی آنکھیں سینکڑوں چھوٹے چھوٹے چھ کونوں والے عدسوں سے مل کر بنی ہوتی ہیں۔ ہر عدسہ خوردبین کی طرح نزدیک ترین جگہ کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دن کے کسی بھی حصے میں اڑتی ہوئی مکھی سورج کو دیکھ کر اپنی منزل کا پتا لگا لیتی ہے۔ سورج کی طرف سے آنے والی شعاؤں میں جونہی تبدیلی ہوتی ہے مکھی اس میں جمع تفریق کر کے اپنی سمت درست کر لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی منزل تک جانے میں کبھی غلطی نہیں کرتی۔
 
پھولوں کی نشاندھی کا طریقہ: جب کوئی مکھی کسی پھول سے رس چوس لیتی ہے تو وہ وہاں ایک خوشبودار مادہ چھوڑ دیتی ہے۔ بعد میںآنے والی مکھی اس خوشبو کو محسوس کرتے ہی سمجھ جاتی ہے کہ اس پھول میں رس نہیں ہے۔ اس طرح وہ وقت ضائع کیے بغیر دوسرے پھول کی طرف بڑھ جاتی ہے۔
شہد کی تخلیق کا معجزہ: شہد انسانی جسم کو قوت فراہم کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے جسے اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کے لیے ایک چھوٹے سے کیڑے کے ذریعے تیار کروایا ہے۔ شہد
ایک ایسا مرکب ہے جس میں گلوکوز کی طرح کی چینی، فرکٹوز، میگنیشیم ، پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم کلورین، گندھک، لوہا اور فاسفیٹ قسم کی معدنیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس

میں وٹامن B2, ،سی،B6, B5, اور B3پائے جاتے ہیں۔ ان وٹامنز میں پھولوں کے رس اور ان سے حاصل کیے جانے والے زرگل Pollenکے معیار کے مطابق تبدیلی آتی رہتی ہے۔ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ تانبا، آیوڈین اور زنک کی کچھ مقدار بھی شہد کا حصہ ہوتی ہے اور کئی قسموں کے ہارمونز بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔
سورہ نحل آیت نمبر69 ترجمہ: ان کے پیٹوں میں سے مختلف رنگوں کا مشروب نکلتا ہے جس میں بنی نوع انسان کے لیے شفا ہے۔
سورہ یاسین آیت نمبر 72-73 ترجمہ:کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے چارپائے پیدا کر دیے اور یہ ان کے مالک ہیں اور ان کو ان کے قابو میں کر دیاتو کوئی تو ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں اور ان میں ان کے لیے (اور) فائدے کی اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو کیا یہ شکر نہیں کرتے؟
 
جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآنِ پاک میں فرمایا ہے کہ شہد میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔ 20-26ستمبر 1993 کو چین میں مکھیوں کی بڑے پیمانے پر افزائش کے بارے میں ہونے والی World Apiculture Conference میں شامل سائنسدانوں نے اس قرآنی حقیقت کی تصدیق کر دی ہے۔ کانفرنس کے دوران شہد سے حاصل شدہ اجزاء کے ذریعے علاج کو زیرِ بحث لایا گیا۔امریکی سائنسدانوں نے خصوصی طور پر کہا کہ شہد، شاہی جیلی ، زرگل (Pollen) اور’’وارنش‘‘ Proplis کئی بیماریوں کا علاج ہیں ۔ ایک رومی ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ اس نے ایسے مریضوں کا علاج شہد سے کیا جو Contaract(آنکھ کی پتلی کا سکڑ جانا)کاشکار تھے تو 2094مریضوں میں سے 2002مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ پولینڈ کے ڈاکٹروں نے بھی کانفرنس کو بتایا کہ مکھیوں کی بنائی ہوئی ’’وارنش‘‘ جلد کی بیماریوں، حمل کے دوران ہونے والی بیماریوں اور انسانی جسم کی دوسری بہت سی بے ترتیبیوں کا علاج ہے۔آجکل سائنسی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک میں اور شہد پر تحقیق کے لیے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔ شہد کی کچھ دوسری خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
 
زود ہضم ہے: شہد میں بہت زیادہ تیزابیت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجوداس میں چینی کے اجزاء آسانی سے گلوکوز اور فرکٹوز میں تبدیل ہوجاتے ہیں اس طرح انتہائی حساس معدے میں بھی شہد جلدی ہضم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گردوں اورآنتوں کے لیے ایک بہترین معاون اور مدد گار کا کردار ادا کرتا ہے۔

حراروں کی کم مقدار: شہد کی ایک دوسری خاصیت یہ ہے کہ اس کا اگر چینی کی اتنی ہی مقدار سے موازنہ کیا جائے تو یہ جسم کو چینی کے مقابلے میں 40%کم حرارے مہیا کرتا ہے اور اس کے برعکس چینی کی نسبت جسم کو بہت زیادہ قوت دیتا ہے اور وزن نہیں بڑھاتا۔
تیزی سے خون تک رسائی: شہد کو اگر تازہ پانی کے ساتھ ملاکر پیا جائے تو یہ سات منٹ کے اندر اندر دورانِ خون تک جا پہنچتا ہے۔ اس کے شوگر سے پاک ما لیکیولزدماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں ۔ انسانی دماغ، اس میں پائی جانے والی چینی کا سب سے بڑا صارف ہے۔
خون بنانے میں مدد دیتاہے: شہد خون بنانے کے لیے جسمانی توانائی کا ایک اہم حصہ فراہم کرتا ہے۔مزید یہ کہ خون صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔دورانِ خون کے لیے اس کے اثرات انتہائی مثبت ہوتے ہیں۔ یہ انسانی وجود کی چھوٹی بڑی تمام رگوں کے مختلف مسائل کے خلاف بھی بڑا موثر کردار ادا کرتا ہے۔
جراثیم پیدا نہیں ہونے دیتا: شہد کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے اس کو’’رکاوٹ اثر‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پانی میں حل کر کے شہد کے استعمال سے اس کی جراثیم کش صلاحیت دوگنی ہوجاتی ہے۔یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ مکھیاں اپنی نومولود بچوں کو حل شدہ شہد ہی دیتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شہد کی اس خاصیت سے واقف ہیں۔
شاہی جیلی: شاہی جیلی شہد کا وہ جزو ہے جو کارکن مکھیاں چھتے کے اندر بناتی ہیں۔ یہ چینی، پروٹین، حراروں اور بہت سے وٹامن اس کے غذائی اجزاء ہیں۔ یہ بافتوں کی کمی اور جسمانی کمزوری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔


فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

29 May 2012

عافیت سے محروم قوم



‎



عافیت سے محروم قوم



تم کیسی قوم ہو؟؟!

نہ تمہارے فیصلے تمہارے ہاتھ میں ہیں
نہ تمہارے معاملے تمہارے اختیار میں ہیں
تم جو فصل اُگاتے ہو اُس کے حقوق کسی اور کے نام ہوتے ہیں
تم جو کپڑا بنتے ہو اس کی قیمت کسی اور کی جیب میں جاتی ہے
تم پسینہ بہاؤ، تو کسی اور کو اِس کا صلہ ملے
تم لہو ٹپکاؤ، تو کسی اور کو اِس کا خراج نصیب ہو
تمہاری جانوں کے نذرانے کسی اور کے دَر پر سجائے جاتے ہیں
تمہارے ’شہیدوں‘ کے لاشے استعمار کی چوکھٹ پر نیلام ہوتے ہیں
تمہاری محنت و قربانی سے کسی اور کے شب و روز سنورتے ہیں
کسی اور کی سرفرازی و سر بلندی کے لیے تمہیں سب رُسوائی جھیلنی ہوتی ہے
نا آسودہ تمہاری رُوحیں آرزوؤں کے صحراؤں میں بھٹکتی ہیں
تمہارے شکستہ ڈھانچوں کی خشت پر قصرِ استعمار کی تعمیر ہوتی ہے
تمہاری خواہشوں کی لحد پر فراعینِ وقت کی مملکت اُستُوار ہوتی ہے
تمہارے ضمیر کا رونا ہی کیا کہ تم ایک غلام قوم ہو
تمہاری غیرتوں کا سودا کیا معنی؟ کہ غلامی میں کیا سودے بازی!!

تم کیا جانو غیرت کا مفہوم!!!
”غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں!“....

دو صدیاں ’ بحرِ غلامی‘ میں ڈبکیاں کھاتی قوم کیا جانے ضمیر کیا شے ہے!!
غلام کیا جانیں کہ ٓازاد قوموں کے ہاں ’عزت‘ اور’زندگی‘ میں کوئی فرق نہیں ہوا کرتا!

جس قوم کو عزت کے بغیر جینے کا ڈھنگ آتا ہو، اُس کا مقدر غلامی نہ ہو تو پھر کیا ہو؟!
’نگاہِ بندہ ٔ حُر‘ پھراِس قوم کو نصیب ہو تو کیسے ہو !؟
کسی ’مردِ آزاد‘ کا نورِ بصیرت اِسے عطا ہو تو کیونکر ہو!؟
تمہی تو ہو جس سے غلامی کے نئے دور کی تاریخ شروع ہوتی ہے

وہ دورِ غلامی، جس میں ہر ’فرد‘ اپنی من مانیوں میں آزاد ہوتا ہے۔ ’قوم‘ البتہ غلام رہتی ہے!!!
وہ دورِ غلامی جس میں ہر فکرِ خام کو آزادی ٔ افکار سے بہرہ یاب کرکے انسان سے حیوان بنایا جاتا ہے

تمہیں کیا خبر کہ مادر پدر آزادی ٔ افکار ہی تو دراصل ’قومی غلامی‘ کا پہلا باب ہے
عقیدے سے اُبھرنے والی قوم ، افکار کے سیلاب میں ڈوبی دنیا کے اندر فکر کی آزادی قبول کرلے تو اُس کی نئی غلامی دراصل یہیں سے شروع ہوتی ہے

تم عجیب قوم ہو!
تمہارا ہر فرد ’آزاد‘ ہے، لیکن تم پوری کی پوری غلام ہو!!
تمہارا کونسا مسئلہ ”قومی مسئلہ“ ہے؟؟؟
تمہاری قوم نے کبھی کسی معاملے پر اتفاق بھی کیا ہے؟؟؟
تمہارے ہاں کوئی ایسا معاملہ بھی پایا جاتا ہے جس پر پوری قوم کے اُٹھ کھڑے ہونے کا سوال پیدا ہو سکتا ہو؟؟؟
تمہارا کوئی مسئلہ ایسا بھی ہے جس میں بات محض بیانات، مذاکرات، مطالبات اور احتجاجوں تک پہنچ کر نیست و نابود نہ ہو جاتی ہو؟؟

تم کوئی قوم بھی ہو یا محض ’افراد‘ کا مجمع؟؟
یا زیادہ سے زیادہ گروپوں، تنظیموں، پارٹیوں، جماعتوں اور اداروں کا معجونِ مرکب!!؟؟
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو ’اِک قوم‘ بھی ہو!
تمہارے جوانوں کے گبرو جسم سرِ بازار لہو میں سجتے رہیں
تمہارے بیٹوں کے دریدہ لاشے سرِ شام گھروں میں جاتے رہیں
تمہاری بیٹیوں کی چادریں سرِ عام نیلام ہوتی رہیں
تمہاری ماؤں کی بوڑھی آنکھیں ہر روز کسی کی راہ تکتی رہیں
تمہارے کم سنوں کو شب و روز کسی کا انتظار ہوتا رہے
تمہارے معمولات میں کوئی فرق نہیں آنا
تمہارے کارپردازوں کے ’کاروبار‘ میں کوئی تعطل واقع نہیں ہونا!
جب قوم محض ’افراد‘ یا پارٹیوں کا مجمع رہ جائے تو پھر کوئی مسئلہ قومی نہیں ہوتا!

پھر مسائل یا تو افراد کے ہوتے ہیں یا پارٹیوں کے
حکومت بھی ایک پارٹی ہی ہوتی ہے
وہ صرف ’حکومتی مسائل‘ اپنی صوابدید پر حل کرتی ہے
باقی جس کا جو بس چلتا ہے اُتنا ہی کر پاتا ہے
ایسے میں تمہاری حکومت تمہاری ”عافیت“ کا سودا کر آئے
اُسے پامال ہونے کے لیے دشمن کے حوالے کر آئے
تو یہ بھی بس ایک گھر یا ایک گروہ کا ہی مسئلہ ہے!
لوگ لاکھ احتجاج کر لیں اور مطالبات سے آسمان سر پر اُٹھا لیں
حکومت اور اُن کے آقاؤں کو پتہ ہے کہ اِنہوں نے اِس سے زیادہ کچھ نہیں کرنا

اِس کے بعد اِنہوں نے پچھلے تمام ’قومی‘ و ’دینی‘ مسائل کی طرح اِس پر بھی بالآخر ٹھنڈا پڑ جانا ہے!
وقت کی گرد نے آہستہ آہستہ اِس کو بھی دھند لا دینا ہے۔ ’قوم‘ کو آخر ’صبر‘ آجانا ہے!!
وہ بھی کیا سادہ دور تھا جب سٹلائیٹ تھا نہ ریڈیو، نہ فون، نہ موٹریں، نہ ہوائی جہاز، نہ انٹر نیٹ
کافروں کے ملک سے ایک مسلمان عورت دشمن کی ایک بد تمیزی پر پکار لگاتی ہے

”وا معتصماہ !!!!“ کہاں ہے او معتصم!

ہزاروں میل دور بغداد میں مسلمانوں کے خلیفہ معتصم باللہ کو جونہی اِس پُکار کی خبر پہنچتی ہے، بے اختیار ”لبیک یا اختاہ لبیک یا اختاہ“ پکارتا ہوا اُٹھ کھڑا ہوتا ہے
ایک لشکرِ عظیم کے ساتھ کفار کے اُس ملک پر ایسی یلغار کرتا ہے کہ اُس کی اینٹ سے اینٹ بج جاتی ہے۔ تب تک خلیفہ گویا نہ کچھ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ سوتا ہے
شہر فتح ہوتا ہے۔ تب خلیفۃ المسلمین اپنی مسلمان بہن کو بدلہ دلواتا ہے

آہ!!!!!

یہ ”وا معتصماہ“ محض ایک واقعہ نہیں، مسلمانوں کی بارہ سو سالہ عظمت و سطوت، غیرت و خودداری، سرفروشی و جانبازی اور سَربلندی و سرفرازی کی تاریخ ہے

تھے تو آباء وہ تمہارے ہی مگر تم کیا ہو؟! ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِفردا ہو!!

اُف، وہ غیرت اب کہاں سے لائی جائے!
وہ ایمانی عزت کا مفہوم کیسے دوبارہ زندہ کیا جائے!
آہ، وہ تمام دنیا میں مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و عصمت کی محافظ اور اُن کی ”عافیت“ کی ضامن خلافت ِ اسلامیہ ہمارے پاس نہیں
مسلمان اپنی ملت سے کٹ کر اپنی اپنی وطنیتوں میں گُم ہیں
مسلم تنظیموں اور جماعتوں کے درمیان مقاصد اور عمل میں کوئی قابلِ ذکر اشتراک اور یکجہتی نہیں پائی جاتی! ابھی وہ شاید یہ سوچنے پر ہی نہیں آئے کہ اُمّت کی سطح پر مل جُل کر کوئی مفید کام کس طرح کیا جا سکتا ہے!!
بہت سے داعی ابھی اِسی میں بھٹک رہے ہیں کہ انہیں دراصل کرنا کیا ہے!!
بہت سوں کے ہاں خلافت کے لیے مہدی کے انتظار سے بڑھ کر تسلّی بخش شے کوئی اور نہیں!
ہماری تحریکوں اور دینی رہنماؤں کی توقعات ہیں کہ اپنے دختر فروش حکمرانوں سے ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں
ہمارے حکمران!! کہ اپنوں میں سے جس کے دوست ہوں اُسے پھر کسی دشمن کی ضرورت نہ رہے!!!
جس پر مہربان ہو جائیں اُس کی عاقبت پر سوالیہ نشان پڑ جائے!

سونے پہ ہاتھ رکھ دیں تو مٹی ہو جائے!!!
آخر کوئی حد ہے ان ’نیک اُمیدوں‘ کی، حسین تمناؤں کی، سنہرے خوابوں کی؟؟!!....
اِس طرح اگر گھر بیٹھ کے انتظار کیا جاتا رہے گا تو یہ انتظار قیامت تک کبھی ختم نہ ہوگا
یہاں کی دینی تحریکوں کو خود ہی کچھ کر دکھانا ہوگا
دین اور ملت ِ اسلامیہ کا درد رکھنے والے مسلمانوں کو ابھی اپنا کردار نبھانا ہوگا
اِس قوم کو حقیقتاً ایک قوم میں تبدیل کرنے کے لیے....
تمام سرحدیں چیر کر مسلم قوم کو ایک جسد ِ واحد بنا دینے کے لیے....

وطنیتوں اور علاقائیتوں کے بتوں کو پاش پاش کر دینے کے لیے....
یوں.... خلافت ِ اسلامیہ بحال کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے
تاکہ ایک طرف اسے اپنے عاقبت نا اندیش اور ضمیر فروش حکمرانوں سے چھٹکارا ملے
پھر کبھی کوئی اِس قوم پر مسلط ہو کر اِس کی ”عافیت“ کا سودا کرنے کا خیال بھی دِل میں نہ لا سکے
اور دوسری طرف عالمی بدمعاشوں کے منہ میں لگام ڈال کے انہیں اُن کی اوقات پہ رکھا جائے
اور وہ کسی زندہ قوم کی بیٹی کو اُس کے ملک سے اغواء کر کے اور برسوں محبوس رکھ کے انسانیت سوز سلوک کرنے کا سوچتے ہوئے بھی تھر تھر کانپیں

پھر اپنے ہی ملک کی اپنی عدالت میں اپنے گواہوں کی روشنی میں ایک کافر، حربی، معاند ملک کو کسی معصوم و مجبور ”عافیہ“ کو چھیاسی برس تک پسِ زِنداں دھکیل دینے کا کوئی سوال ہی ہرگز ہر گز پیدا نہ ہو سکتا ہو!

اور اگر کبھی کسی گما شتہ ٔ ابلیس کو کوئی شیطانی کیڑا کلبلائے تو تاریخ ایک بار پھر دیکھے کہ محض ایک ”وا معتصماہ“ سے یہ مسلم قوم دنیا کا نقشہ کس طرح پلٹ کر رکھ دیتی ہے