Test Footer 2

28 January 2011

لائق لیکن غریب طالبعلم



اس تصویر کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے۔۔۔ ؟
 

نوید آصف الحمرا ہال لاہور کے اس جلسے میں کوئی سیٹ نہ ملنے پر سیڑھیوں پر بیٹھا تھا۔ جس میں اسے گولڈ میڈل ملنا تھا۔ اس نے لاہور بورڈ کے امتحان میں پورے نو سو انیس نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم اوکاڑہ کے گاﺅں ناریوال سے تھا۔ اس کا اسکول اس کے گھر سے سات کلو میٹر دور تھا۔ جہاں وہ روزانہ پیدل جاتا تھا۔اس جلسے میں آنے سے پہلے وہ شام کو اپنی ماں کے پاس بیٹھا تھا۔ کہ لاہور میٹرک بورڈ کے اہلکاروں کی ایک ٹیم اسے دھونڈتی ہوئی اس کے گاﺅں پہنچی۔ نوید اقبال اور اس کی ماں ان کی آمد کی خبر پا کر ڈر سے گئے۔ چند دن پہلے ان کی بھینس چوری ہوگئی تھی۔چوری کے اس واقعے سے وہ دلبرداشتہ تھے۔پھر انھیں خوشخبری سنائی گئی کہ نوید اقبال لاہور میٹرک بورڈ کے امتحان میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ اور کل وزیر اعلی پنجاب اسے ایک تقریب میں گولڈ میڈل دیں گے۔نوید اقبال لاہور الحمرا پہنچ گیا۔ لیکن اس جلسہ گاہ میں جہاں اس کی اعلی کارکردگی کو سراہا جانا تھا، اس کے لئے کوئی نششت خالی نہ تھی۔وہ جلسہ گاہ کی سیڑھیوں پر بیٹھ گیا۔پھر جب اس کا نام پکارا گیا تو پتہ چلا کہ یہ تو وہ طالب علم ہے جس نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔اسپنچ کی چپل پہن کر اس نے گولڈ میڈل حاصل کیا

2 comments:

  1. رضوان خان12 July 2012 at 16:03

    گوگل پر تلاش کے دوران اتفاقا یہ پوسٹ نظر سے گزری۔کیا اس نوجوان کا ٹیلیفون نمبر مل سکتا ہے ؟

    رضوان خان
    میونخ - جرمنی

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی رضوان بھائی، کوشش کروں تو مل جائے گا نمبر ان شا الله
      کس سلسلے میں آپ کو اس کا نمبر چاہئیے؟

      Delete