دوستو آئیں مل کر اس فحاشی کے خلاف کوئی عملی اقدام کریں... ایک چھوٹا سا ہی سہی... پانی کی پہلی بوند ہی ڈال دیں. آئیے ہم سب مل کر اس کے خلاف ایک آواز اٹھائیں. سب سے پہلے ہم اس فحاشی کے خلاف پیمرا کو شکایات کرتے ہیں.
کچھ بھائی شائد یہ سوال کریں کہ اس سے کیا ہو گا.
جب نمرودی سپاہی حضرت ابراہیم خلیل الله کو اٹھا کر آگ میں پھینک دیتے ہیں تو اچانک فضا میں ایک بلبل پھڑپھڑاتا ہوا آتا ہے. اس کی ننھی سی چونچ میں پانی کی ایک بوند ہے.......آگ کے قریب آ کر ایک بلبل پانی کی اس بوند کو آگ پر پھینک دیتا ہے ....اور پانی لینے چلا جاتا ہے اور ایک قطرہ آب لا کر پھینک دیتا ہے.
بلبل بڑی پھرتی سے بار بار پانی لینے جاتا ہے اور آگ پر پھینکتا جاتا ہے... یہ صورت حال دیکھ اکر کسی نے بلبل سے کہا "او دیوانے! تیرے ایک قطرہ پانی سے یہ آگ بجھ جائے گی؟ تیری ایک بوند آگ پر گرنے سے پہلے ہی راستے میں پانی کی حدت سے خشک ہو جاتی ہے. "
مجھے اسے سے کوئی غرض نہی کہ میرے ایک قطرہ پانی سے آگ اپر کیا اثر پڑتا ہے. مجھے تو "حق وفا" ادا کرنا ہے.. ہانپتے ہوے بلبل نے کڑک کر جواب دیا...
میں بھی آپ سے صرف حق وفا ادا کرنے کی درخوست کر رہا ہوں. اور کچھ ہو یا ناں ہو ہمارا نام آگ بجھانے والوں میں شمار کیا جائے گا ناں کہ لگانے والوں میں.
سب لوگ پیمرا کو اس مسئلے کی شکایات کے لیے خطوط لکھیں، ای میل کریں. فون کریں.... ان شا الله جب ایک بڑی تعداد میں شکایات جایئں گی تو وہ اس پر غور کریں گے.
Address
PEMRA Headquarters G-8/1, Mauve area,
Islamabad
Ph: 051-111-736-111, Fax: 9107120
Media and PR
Tel: +92-51-9107109
Fax: +92-51-9107107
email: info@pemra.gov.pk
یا اس لنک پر ان لائن شکایت کریں.
http://www.pemra.gov.pk/feedback/
ابھی سے شروع کریں، خود بھی اپنا حصّہ ڈالیں اور اپنے دوستوں کو بھی کہیں.
زیادہ سے زیادہ شکایت کریں
جزاک اللہ خیر
(¯`v´¯)
`•.¸.•´`•.¸.¸¸.•*¨¨*•.¸¸❤`•.¸.¸¸.•*❤ ❤`•.¸.¸¸.•*❤
♥♥.....Join Us on facebook............. *• ♥♥♥♥♥♥
❤ http://www.facebook.com/wakeup.muslimz ❤
0 comments:
Post a Comment