Test Footer 2

16 June 2011

شہاب نامہ سے اقتباس

شہاب نامہ سے اقتباس 

پہلی جنگ عظیم کے بعد دُنیا میں امن و امان کو فروغ دینے کے لیے 'لیگ آف نیشنز' وجود میں‌آئی' لیکن یہ تنظیم کفن چوروں کی تنظیم ثابت ہوئی۔اقوام عالم میں بہت سی قبریں بنوانے کے بعد اس نے جینیو ! میں دم توڑ دیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد'اقوام متحدہ' نے جنم لیا۔جس کی لاٹھی اسی کی بھینس ' اس ادارے کا رہنما اصول ہے۔

جب کوئی لاٹی والا طاقتور ملک جارحیت سے کام لے کر کسی چھوٹے اور کمزور ملک کی بھینس زبردستی ہنکا کر لے جاتا ہے تو اقوام متحدہ فورا جنگ بند کا اعلان کر کے فریقین کے درمیان سیز فائر لائن کھینچ دیتی ہے۔اس خط پر اقوام متحدہ کی نامزد کردہ فوج اور مبصر متعین ہو جاتے ہیں جو خصوصی طور پر خیال رکھتے ہیں کہ مسروقہ بھینس دوبارہ اپنے مالک کے پاس نہ پہنچنے پائے۔اس کے بعد سارا معاملہ جنرل اسمبلی اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں میں ڈھل ڈھل کر پابندی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سرد خانے میں جمع ہوتا رہتا ہے۔


0 comments:

Post a Comment