17 August 2012
عید مبارک
امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ، ایمان کی بہترین حالت میں اس پیغام کو پڑھ رہے ہونگے۔ میری طرف سے آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں اور اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوشیوں سے بھرپور عیدیں منائیں ۔آمین
میری سب قارئیں سے التماس ہے کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے مصیبت زدہ بہنوں اور بھائیوں کو مت بھولیں ۔ جو غربت کی سطح سے نیچے زندگیاں گزار رہے ہیں اور ان کے لئے گھر میںایک وقت کی ہانڈی روٹی کرنا بھی محال ہے۔ اور وہ لوگ بھی جب شام کو گھروں کو لوٹتے ہیں تو ان کے بچے ان کی طرف حسرت بھری اور پُر امید نظروں سے دیکھتے ہیں کہ شاید ان کا باپ یا بھائی ان کے لیے کوئی عید گفٹ لایا ہو لیکن وہاں کچھ نہ پاکر ان کے معصوم چہروں پہ مایوسی پھیل جاتی ہے ان کے معصوم ذہنوں پہ اس وقت کیا گزرتی ہے اس کیفیت کے بارے میں یا تو اللہ پاک بہتر جانتا ہے یا وہ لوگ جو اس کیفیت سے گزرتے ہیں۔ میری اللہ پاک سے التجا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے۔ ہم سب کو چاہئیے کہ ہم ان لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ ہماری طرح ان کا بھی ان خوشیوں کو منانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ہمارا ہے۔ بھلے ابھی ان کےلئے حالات سازگار نہیں ہیں لیکن ان شا اللہ یہ وقت بھی بدل جائے گا۔ لیکن آج کی آپ کی ان کے ساتھ کی گئی نیکی، مسکراہٹ کے ساتھ بڑھایا گیا ہاتھ یہ وہ لمحے ہیں جن کو وہ کبھی بھی بھلا نہیں پائیں گے۔ اور ان کے دلوں سے آپ کے لئے سچی دعائیں نکلیں گی۔
عید کے موقع پر اپنے ان مسلمان بھائی بہنوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں جنھیں مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
اللہ ہم سب کو نیکی کرنے کی توفیق دے۔ آمین
ایک بار پھر آپ سب کو میری طرف سے بہت بہت عید مبارک ہو۔
تَقَبَّلَ اللَّہ ُ مِنَّا و مِنکُم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment